داعش کے خلاف جنگ اور مقامی آبادی کی ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ایک زبردست مثال

جب داعش موصل کے ایک چھوٹے سے قصبے میں داخل ہوئی تو مقامی آبادی نے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی پالیسی اپنا لی۔ پڑوسیوں نے دعاش کا ساتھ دینے کی بجائے ایک دوسرے کی مدد کرنا شروع کردی۔ یہ کام ان کی موت کا سبب بھی بن سکتا تھا لیکن مقامی اتحاد و اتفاق نے داعش کو اس قصبے میں پاوں جمانے سے روک دیا۔ مقامی آبادی نے نہ صرف ایک دوسرے کو پناہ دی بلکہ مصیبت کی گھڑیوں میں ایک دوسرے کی مالی امداد بھی کی۔