داعش کی سفاکیت سے چھٹکارہ پانے کے بعد مغربی موصل میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی۔

داعش سے آزادی ملنے کے بعد موصل کے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے تو انہیں بنیادی انسانی حقوق اور سہولیات جیسے گیس ، پانی ، بجلی سے بھی محروم کردیا تھا۔ ہم بہت خوش ہیں اور اب ہمیں اس زندگی اور آزادی کی قدرو قیمت کا پہلے سے زیادہ احساس ہے۔ شکر ہے کہ داعش سے چھٹکارہ ملا۔