بحالی مراکز: جنگ زدہ علاقوں کے بچوں کی امید کی کرن

داعش کی دہشت گردی اور ظلم و ستم کے مناظر نے عراق و شام کے معصوم بچوں کے ذہنوں کو شدید طور پر متاثر کیا ہے۔ کئی بچوں کے سامنے ان کے والدین، بہن ، بھائیوں کو قتل تک کیا گیا۔ ایسے بچوں کی ذہنی و نفسیاتی بحالی کیلئے عالمی برادری نے خصوصی طور پر فنڈز کا انتظام کر کے بحالی مراکز قائم کئے ہیں تاکہ بچوں کو واپس زندگی کے معمولات کی طرف لایا جا سکے۔ ان مراکز سے کئی بچوں کو فائدہ ہوا۔ ان میں ایک بچی شاہدہ کی کہانی بھی ہے جو نفسیاتی رہنمائی کے بعد دوبارہ زندگی کی دوڑ میں شامل ہو چکی ہے۔